امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سات مسلم اکثریت والے ملکوں سے امریکہ آنے پر
پابندی لگانے سے متعلق سفرپر پابندی کے ایگزیکٹو میں جلد ہی تبدیلی کریں
گے۔
جسٹس ڈپارٹپنٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک کی سکیورٹی کے پیش نظر ڈونالڈ
ٹرمپ مقدمے میں زیادہ وقت برباد نہیں کریں گے اور وہ اس کی جگہ پر جلد ہی
کوئی نیا راستہ نکالیں گے۔مسٹر ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ،سفرپر کیا گیا ان کا فیصلہ
بہت ہی آسان تھا لیکن انتظامیہ کو اس معاملے میں عدالت سے خراب فیصلہ ملا۔